متنازعہ ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی سپیشل سینٹرل کورٹ میں متنازعہ ٹوئٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر جنرل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ ویری فیکیشن کا طریقہ کار بتایا،پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور سرکاری وکیل نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی ،اعظم سواتی کی جانب سے وکیل سہیل خان سواتی نے دلائل دیئے ، عدالت نے مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم 2 بار کیا،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے ۔
No comments:
Post a Comment