vu admission, virtual university admissions 2021,vu admission status vu assignment solution 2021 vu assignment format vu assistance vu assignment solution 2020 vu assignment solution fall 2021 vu daily vu assignment 2022 vu study solution past papers

Advertisement

Responsive Ads Here

My Blog List

Showing posts with label اسلامی کہانیاں. Show all posts
Showing posts with label اسلامی کہانیاں. Show all posts

Tuesday, 11 October 2022

علاوالدین_خلجی_اور_ہندو_تعصب

علاوالدین_خلجی_اور_ہندو_تعصب

#پدماوتی_فلم #اگر_علاوالدین_نہ_ہوتے

پدماوتی  میں سلطان ,علاو الدین خلجی, کو جنگلی اور بے رحم جنونی طرز کے ہم جنس پرست، نسلی درندے یعنی انسان کے روپ میں جانور کے طورپر دکھانے والے بھارتی ہدایتکار ۔۔سنجے لیلابھنسالی۔۔ یا تو تاریخ کے طالب علم ہی نہیں اور اگرہیں بھی تو انہوں نے اپنی فلم میں جان بوجھ کر سلطان علاوالدین خلجی کی بادشاہت کی تاریخ کو بری طرح مسخ کرنے کی بھونڈی سازش کی ہے، ہندوستان میں راجپوت اس بات کو لے کر ہنگامہ بپا کئے رکھا تھا  کہ اس فلم میں ان کی رانی پدماوتی کی کردار کشی کی گئی ہے

 لیکن درحقیقت یہ مسلمانوں کے عظیم سلطان ۔۔ ,سلطان علاوالدین خلجی, ۔۔ کے کردار اور فتوحات کے ساتھ نا انصافی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جو بالی وڈ کی اس فلم کے ذریعے شروع کیاگیا ہے ۔۔

مختلف تواریخ کے مطابق اننچاس یا پچاس برس کی عمر پانے والے سلطان علاوالدین خلجی کا پیدائشی نام محمد علی گُرشاسپ خلجی تھا ، آپ 1266؁ ء میں پیدا ہوئے، آپ کی جائے پیدائش دہلی شہر بتایا جاتا ہے جبکہ بعض مورخین دہلی کے نواحی علاقوں یا ترکی کا حوالہ دیتے ہیں ۔۔ علی گرشاسپ عرف علاوالدین کابچین سے ہی تعلیم سے زیادہ ۔۔سامان حرب ، تلوارزنی ، نیزہ بازی اورگھڑ سواری کی جانب رجحان تھا ۔۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں نوعمری میں ہی بڑے بڑے عہدوں سے نواز دیا گیا ۔۔ مانا کہ علاوالدین کم تعلیم یافتہ تھے لیکن مسلم تواریخ کے اکثر مورخین نے انہیں انتہائی نڈر ، بے باک ، سلجھا ہوا اور انسان دوست بادشاہ گردانا اور لکھا ہے ۔۔وہ اپنے چچا سلطان جلال الدین خلجی کے دست راست اور لاڈلے سمجھے جاتے تھے اور یہی وجہ تھی جلال الدین خلجی نے سایہ شفقت میں لیتے ہوئے اپنی بیٹی کا ہاتھ ان کے ہاتھ میں دیا ۔۔ راجپوتوں اور ہندوتوا ۔۔ سے متاثر مورخین سلطان علاوالدین ہی کو اپنے چچا جلال الدین خلجی کا قاتل مانتے ہیں لیکن مسلم ثقافت اور سلطان علاوالدین خلجی کی فتوحات کے عینی شاہدین کے مطابق جلال الدین خلجی کے قاتل دو افراد تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ جلال الدین خلجی شہنشاہت کے مسند پر مزید براجمان رہیں، یہ مئورخین علاوالدین کے اپنے چچا کے قتل میں ملوث ہونے کے امکان یا خدشے کو رد کرتے ہیں ۔۔

لکھنے والے لکھتے ہیں کہ, سلطان علاوالدین خلجی ,اپنے آپ ، اپنے اصلوب اور اپنے فن وہنر میں یکتائیت کی وجہ سے اپنے دور کے سکندراعظم سے کم نہ تھے۔۔ پدماوت میںمسلم سلطان کو ملک غفور نامی ہیجڑے سے ہم جنس پرستی کے رسیا دکھانے والے سنجے لیلا بھنسالی شاید اس بات سے قطعی طور پر ناواقف ہیں یا وہ اس مسلمہ حقیقت کو جان بوجھ کر نظر انداز کر بیٹھے ہیں کہ سلطان علاوالدین خلجی ہی تھے جنہوں نے جسم فروشی کی دنیا سے مڈل مین (Middle Man) یعنی دلال کے کردار کی تاریخی نفی کرتے ہوئے اسے بالکل ختم کردیا تھااور تاریخ کے طلبا اس بات سے آگاہ ہیں کہ جسم فروش عورتوں کی دلالی کرنے والے یہ ہیجڑے ۔۔ بعدازاں شاہی دیوان خانوں میں خواتین کے ساتھ عز ت واحترام کے ساتھ رکھے جاتے تھے نہ کہ سلطان کی مبینہ ہم جنس پرستی کی تسکین کے لئے ۔۔ رہا سوال خلجی خاندان کے احسانات کو فراموش کر کے حد درجہ ڈھٹائی کے ساتھ مسلم تاریخ کو اتنے بڑے پیمانے پرمسخ کرنیوالے ملک بھارت کا۔۔ تو بھارت آج تین سو سال پیچھے ہوتا اگر سلطان علاوالدین خلجی نہ ہوتے ۔۔۔

,تاریخ کے معروف لکھاری شیشادری کماری کے مطابق, سلطان علاوالدین خلجی ترکی سے نہیں آئے تھے بلکہ وہ دہلی کی پیداوار تھے اور انہوں نے1296ء سے 1316ء تک سلطنت دہلی پر حکمرانی کی ، چنانچہ مختلف سلطنتوں( چتوردیوگری، رنتم بھورے ،ہوئے سالہ اور پانڈیہ)پر فتوحات کے بعد قابض ہونے کی وجہ سے ہندوتوا گروپ انہیں ماننے کی بجائے ولن بنا کر پیش کرنے ہی میں عافیت سمجھتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ایک غیر جانبدار ہدایتکار کی بجائے خود کو ہندوتوا کا رکن ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ ہندوستان ۔۔ سلطان علاوالدین خلجی کا مقروض ہے ۔۔ اگر سلطان نہ ہوتے تو منگول بھارت کو کہیں کا نہ چھوڑتے ۔۔ منگولوں کی چغتائی کنیٹ نے ہندوستان پر حملہ کیا تو سلطان علاوالدین خلجی کے دور بادشاہت میں کم وبیش پانچ بار شکست فاش سے دو چار ہوئے ۔۔

1298ء میں خلجی کے زیر سایہ الوغ خان کی قیادت میں منگولوں کے بیس ہزار لوگ مار دئیے گئے اور ہندوستان کو دشمن کے شدید ترین حملے سے بچا لیا گیا ، 1299ء میںسندھ میں منگولوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا اورخلجی کے زیر سایہ ظفرخان کی کمان میں منگولوں کو, شکست ,فاش سے دوچار ہونا پڑا بعض مورخین کے مطابق اس معرکے کی کمان خودسلطان علاوالدین خلجی نے سنبھالی ۔ ۔ 1303ء میں خلجی کی قیادت میں فوج کی کمان ملک کافور نے سنبھالی اور ہزاروں منگولوں کو جہہنم واصل کیا جبکہ 1305ء میں سلطان کے زیر سایہ ملک نائیک کی کمان میں آٹھ ہزار منگولوں کو جہنم رسید کرتے ہوئے ہندوستان پر قابض ہونے سے بچایاگیا ۔۔

یہ سلطان علاوالدین خلجی کی دور ,اندیشی, ہی تھی جس کے ثمرات آج بھارت کے عوام کھا رہے ہیں ۔۔ اب آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ منگول ہندوستان کے لئے اتنا بڑا تاریخی خطرہ کیسے تھے ۔۔ منگول انتہائی طاقتور اور خونخوار جنگجو تھے ، روسی حکمراں ہو ں یا فارسی سلطنت ۔۔کوئی ان کے عتاب سے بچ نہیں پاتا تھا ، جہاں جاتے تھے اپنے ظلم وستم کے قصے چھوڑ جاتے تھے ۔۔جنگ شروع ہونے کے بعد منگول اس علاقے میں کچھ باقی نہیں چھوڑتے تھے ، قیمتی سامان ، ٹیکنالوجی ، کتب ، عورتیں ، مرد ۔۔ سب کو نیست و نابود کر دیتے تھے ، منگول قوم کے وحشی پن کی وجہ سے انہیں ۔۔ اللہ کے عذاب ۔۔کے نام سے جانا جاتا تھا ، اگر علاوالدین خلجی کے دور حکومت میں منگول ہندوستان پر قبضہ کر جاتے تو آج کا ہندوستان ۔۔ آج سے کم وبیش دو سو سے تین سو سال پیچھے ہوتا ۔۔ ہندوستان کی تمام ثقافت تباہ کر دی جاتی ، ہر لائیبریری ، ہر مندر اور ہر اسکول زمین دوز کر دیا جاتا ۔۔ اس کی عظیم مثال شہر بغداد ہے ، ہلاکو خان نے جب بغداد پر قبضہ کیا تو پورے کے پورے شہر کو ملامیٹ کر دیا تھا ، عباسی دور کی تمام لائیبریوں کو ایسے برباد کیا کہ ان کا نام ونشان تک نہ چھوڑا ، کہا جاتا ہے کہ بغداد کی مرکزی ندی میں لاکھوں کتابیں جلا کرپھینکنے کی وجہ سے ندی کے پانی کا رنگ سیاہ اور سڑکوں پر انسانی خون کئی ہفتوں تک بہتا دکھائی دیتا رہا ۔۔ ان منگولوں کے حملوں کا اگر درست جواب دیا تو سلطان علاوالدین خلجی اور ان کے سپہ سالاروں نے دیا ۔۔جنہوں نے دوبارہ پلٹ کر ہندوستان کی جانب پیش ,قدمی, کی ہمت تک نہیں کی۔۔ اور ایسا شخص پدماوتی کے عشق میں اتنا فریفتہ ہو سکتا ہے یہ مسلم مورخین سوچ بھی نہیں سکتے ۔۔

سنجے لیلا بھنسالی نے یہ فلم ایک تاریخی نظم سے متاثر ہو کر بنائی ہے جس کا ماخذہی متنازع ہے ۔۔ آج ہم یہ بات نہیں کر رہے کہ کس نے مندر پر مسجد تعمیر کی ۔۔ بلکہ آج ہم ہندوستان میں جس ثقافت کو دیکھ رہے ہیں اس کا سہرا سلطان علاوالدین خلجی کے سر جاتا ہے ۔۔اور آج کی بھارت ماتا کے سپوت سنجے لیلا بھنسالی ۔۔اپنی اس رومانوی تخلیق ۔۔ پدماوت ۔۔ میں ایک لمحے کے لئے بھی ہندوستان کے محسن سلطان علاو الدین خلجی کے ہندوستان پر احسانات کے معترف دکھائی نہیں دئیے۔۔ کسی ایک سیکنڈ میں علاوالدین کے کردار کو مثبت نہیں دکھایا گیا ۔۔سونے پہ سہاگہ ہمار ا سینسر بورڈ اور ہماری ,سینما ایسوسی ایشنز, ۔۔ جو دھن کی لگن میں اندھا دھند اس فلم کی نمائش پہ نمائش کئے جارہے ہیں کہ جس کی نمائش پر خود بھارت کے کئی شہروں اور کئی مسلم ممالک میں پابندی عائد ہے ۔۔

شاید ہم انٹرٹینمنٹ اور گانے, بجانے ,کی آڑ میں اتنے محو ہوچکے ہیں کہ ہمیں اپنے اسلاف کی تواریخ اوران کے کرداروں میں کوئی دلچسبی نہیں ورنہ اور نہیں تو ہماری عدلیہ پپی کیس کے ملزم پر جگتیں مارنے کی بجائے اس فلم کی نمائش پر پابندی کا ضرور سوچتی جو درحقیقت ہندوستان کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے کی بھونڈی سازش کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔۔ آپ سب قارئین سے بھی التماس ہے کہ پدماوت دیکھنی ہے تو ضرور ,دیکھئے, لیکن یہ بھی ذہن میں رکھیے کہ سلطان علاوالدین خلجی وہ نہیں تھے ۔۔جوایک ہندوتوا پرست ، جانبدار اور تاریخ کے قاتل ہدایتکار ۔۔سنجے لیلا بھنسالی نے دکھایا ہے۔۔۔

Wednesday, 28 September 2022

5 Azeem Muslim Sipah Salar

 5 Azeem Muslim Sipah Salar 

Read Urdu stories, News update, urdu novels, urdu kahani, health, cars, beautytips, urdu poetry, urdu kahaniyan, urdu novels free download offline, romantic urdu novels pdf free download 2019, new urdu novels 2019 pdf download, famous urdu novels free download, 18 urdu novels pdf, urdu novels, free download maha malik, romantic urdu novels pdf free download 2020, romantic urdu novels pdf free download 2017, forced marriage urdu romantic novels, full romantic urdu novels, kitab dost, humsafar novel, urdu novels, free download maha malik, romantic urdu novels pdf free download 2020, urdu novels free download umera ahmed, 18 urdu novels pdf, romantic urdu novels pdf free download, urdu mystery novels pdf download, urdu novels blogspot, waba ke dino mein mohabbat pdf, mohabbat fateh alam novel pdf download, azmaish e ishq novel pdf download, umme maryam novels 2020, ishq amad o man novel pdf download, romantic urdu novels pdf free download 2018, n0vels pdf download, pdf urdu stories download, pdf drive urdu novels, m ilyas novels pdf free download, history books in urdu free download pdf, novel urdu books, hikmat books in urdu free download, urdu magazines pdf free download, best urdu books pdf free, electronic books in urdu free download, urdu novels books offline download, rohzin novel pdf free download, waba k dino main muhabbat, mann mayal novel pdf free download, seerat novel by hina huma nafees pdf download, and more.

جنید بغدادی ؒ کے زمانے میں ایک بہت مشہور ڈاکو تھا، و

 جنید بغدادی ؒ کے زمانے میں ایک بہت مشہور ڈاکو تھا، وہ ڈاکہ زنی سے باز نہیں آتا تھا یہاں تک کہ کئی مرتبہ پکڑا گیا ،قاضی اسے ہر بار پکڑے جانے پر کبھی 100، کبھی 200، کبھی 300دروں کی سزا دیتے، اسے اس وقت تک 16ہزار درے لگ چکے تھے مگر وہ اس قبیح فعل سے باز نہیں آتا تھا حتیٰ کہ اس کا ایک ہاتھ بھی کاـٹ دیا گیا مگر وہ باز نہ آیا اور اپنےایک ہاتھ سے ہی چوری اور ڈاکہ زنی کرتا رہا.لوگ اس سے بہت خوفزدہ رہتے ، کوئی اس کے سامنے جانے کی جرأت نہ کرتا.

ایک دن ایسا ہوا کہ وہ ڈاکو جنید بغدادیؒ کے گھر چوری کی نیت سے داخل ہو گیا.حضرت جنید بغدادیؒ نے تجارت کی غرض سے کچھ کپڑے اور دیگر اشیا منگوا کر رکھی ہوئی تھیں اور انہیں دو تین گٹھڑیوں میں باندھ رکھا تھا. مشہور ڈاکو جب دیوار کود کر گھر میں داخل ہوا تو اسے وہ سامان

جو گٹھڑیوں میں بندھا پڑا تھا نظر آگیا . وہ ایک ہاتھ ہونے کے باعث ان کو اٹھا کر لے جانے سے قاصر تھا اور ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ کسی کو اس سامان کو اٹھا لے جانے کیلئے مدد کیلئے لایا جائے کہ اسی اثنا میں حضرت جنید بغدادی ؒ نماز تہجد کیلئے نیند سے بیدار ہوئے اور اپنے گھر کے صحن میں تشریف لائے.ڈاکو کی نظر آپ پر پڑی اور اس نے سمجھا کہ شاید یہ اس گھر کا کوئی نوکر ہے جو مالکوں کے بیدار ہونے سے قبل گھر کے کام کیلئے بیدار ہوا ہے.اس نے حضرت جنید بغدادیؒ کو نہایت سخت آواز میں اپنے پاس بلایا’’ادھر آئو! اور یہ گٹھڑی اٹھا کر میرے سر پر رکھو‘‘حضرت جنید بغدادیؒ اس کی جانب بڑھے اور گٹھڑی اٹھا کر اس کے سر پر رکھ دی. اس نے جب دیکھا کہ گھر کا ایک نوکر اس کے رعب میں آچکا ہے اور اس کے احکامات کی جوں کے توں تعمیل کر رہا ہے تو اس نے بجائے اپنے سر پر گٹھڑیاٹھوانے کے حضرت جنید بغدادیؒ کے سر پر گٹھڑی اٹھوانے کا ارادہ کیا اور انہیں اسی سخت لہجے میں حکم دیا کہ ’’میرے سر پر یہ گٹھڑی نہ رکھو بلکہ اپنے سر پررکھو‘‘. حضرت جنید بغدادیؒ آمادہ ہو گئے ، اس نے اپنے ایک ہاتھ سے گٹھڑی آپؒ کے سر پر رکھنے میں مدد کی ، جب آپؒ نے گٹھڑی سر پر اٹھا لی تو اس نے حکم دیا کہ’’ جلدی کرو اور میرے ساتھ چلو ،فجر ہونیوالی ہےاور سورج کی روشنی ہو جائے گی اس سے پہلے پہلے تم نے یہ گٹھڑی میری مطلوبہ جگہ تک چھوڑ کر آنی ہے اور اگر تم نے دیر کی تو میں ڈنڈے سے تمہاری مرمت کروں گا‘‘.

حضرت جنید بغدادیؒ اپنا مال اپنے سر پر رکھ کر اس کے گھر کی جانب چل پڑے.حضرت جنید بغدادیؒ راستے میں تھک گئے ، وزن زیادہ ہونے کے باعث آپ کا سانس بھی پھول چکا تھا،آپ کی رفتار آہستہ ہو جاتی جس پر وہ بدنام زمانہ ڈاکو آپ کو ڈنڈے سے مارنے لگ جاتا یہاں تک حضرت جنید بغدادیؒ وہ گٹھڑی سر پر اٹھائے اس کے گھر تک پہنچا دیتے ہیں اور گھر واپس آجاتے ہیں.بدنام زمانہ ڈاکو نے ایک دن گزارا، وہ رات کو نہایت اطمینان سے سویا اور اگلی صبح اٹھا . اسے خیال آیا کہ جس گھر میں میں نے گزشتہ روز چوری کی واردات کی ہےاور سامان سرکا اسی گھر کے نوکر کے ذریعے یہاں تک لایا ہوں کہیں وہ میرا راز فاش نہ کردے، مجھے اس سے متعلق خبر رکھنی چاہئے اور چل کے دیکھنا چاہئے کہ آیا وہاں لوگ جمع ہیں یا نہیں اگر تو جمع ہوئے تو یقیناََ اس نوکر نے میرا راز فاش کر دیا ہو گا اور وہ تفتیش کر رہے ہونگے اور اگر وہاں خاموشی ہوئی تو یقیناََ نوکر نے میرے متعلق کسی کو ڈر کے مارے نہیں بتایا ہو گاچنانچہ وہ آپؒ کے گھر کی جانب چل پڑا . وہاں پہنچ کر کیا دیکھتا ہے کہ لوگ آرہے ہیں اور گھر میں قطار در قطار داخل ہو رہے ہیں.گھر میں داخل ہونے والے افراد حلئے سے نہایت پرہیز گار اور متقی لگ رہے تھے. وہ بڑا حیران ہوا اس نے کسی سے پوچھا کہ یہ لوگ کہاں جا رہے ہیں.اسے بتایا گیا کہ کیا جانتے نہیں کہ یہ گھر ایک بہت بڑے شیخ ، پیر کامل کا ہے.

اس نے استفسار کیا کہ کیا میں ان کو دیکھ سکتا ہے. بتایا گیا کہ ہاں دیکھ سکتے ہو، معلومات دینے والے نے اسے اپنے ساتھ لیا اور گھر میں داخل ہو گیا. اس دوران ڈاکو نے اپنا کٹا ہواہاتھ چھپا لیا کہ کہیں گھر کا نوکر اسے پہچان نہ لے. گھر میں داخل ہو کر اس نے دیکھا کہ وہی نوکر جس سے اس نے گٹھڑی اٹھوائی اور گھر تک مارتا ہوا لے گیا تھا وہ مسندِ ارشاد پر تشریف فرما ہے.معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ حضرت جنید بغدادیؒ ہیں جو ولی کامل ہیں . اس کے دل کی دنیا بدل گئی، آپ کی مجلس میں گناہوں سے توبہ کی اور آپ سے بیعت ہوا. روایات میں آتا ہے کہ بغداد کایہ بدنام زمانہ ڈاکو پھر ایسا ہوا کہ حضرت جنید بـغدادیؒ نے اسے اپنی خلافت عطا فرمائی.اللہ والوں کی مجلس کا اپنا ہی اثر ہے. کہاں بغداد کا مشہور چور اور ڈاکو اور کہاں جنید بغدادیؒ کا خلیفہ. یہ اللہ والوں کی محفل کا اثر تھا کہ دل کی دنیا بدل گئی اور راہ راست اختیار کی۔“

یہ وقت بھی گزر جائیگا

 یہ وقت بھی گزر جائیگا

ایک شخص کو کسی کا قرض ادا کرنا تھا، قرض خواہ نے قرضدار کو مزدوری کے طور پر بیل کے ساتھ ہل میں جوت دیا۔ ایک تیسرا شخص وہاں سے گزرا تو اسے قرضدار کی حالت پر ترس آگیا، اس نے قرض دار کو قرض ادا کرنے کی آفر کی لیکن قرض دار نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ..

"یہ وقت بھی گزر جائیگا"

خیر پورے دن کی بدن توڑ محنت کے بعد قرضدار قرض سے آزاد ہوگیا۔ کچھ عرصہ بعد اس تیسرے شخص کا دوبارہ اسی علاقے سے گزر ہوا تو اس نے سوچا قرضدار کا حال احوال پتہ کرلوں، جاکر معلوم کیا تو علم ہوا کہ قرضدار بہت امیر کبیر ہوگیا ہے، اس نے جاکر اس سے ملاقات کی اور اس کی موجودہ حالت پر خوشی کا اظہار کیا تو اس قرضدار نے مسکرا کر جواب دیا

"یہ وقت بھی گزر جائے گا."

کچھ عرصہ بعد یہ شخص جب دوبارہ اس علاقے میں گیا تو اسے علم ہوا کہ قرضدار فوت ہو چکا ہے، یہ شخص اس کی قبر پر فاتحہ پڑھنے گیا تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہاں بھی یہی لکھا تھا کہ..

"یہ وقت بھی گزر جائے گا."

یہ شخص کافی سوچتا رہا کہ آخر اس بات کا کیا مطلب ہو سکتا ہے، کیا قبر میں جانے کے بعد کا وقت بھی گزر جائے گا؟

لیکن جب وہ اس کے بعد دوبارہ وہاں آیا تو اسے اپنی اس بات کا بھی جواب مل گیا، جب اس نے دیکھا کہ اس کی قبر کی جگہ سے سڑک گزر رہی تھی اور وہاں بچے کھیل رہے تھے۔۔۔!!

یہ دنیا کسی کی نہیں، یہاں کچھ بھی ہمیشہ نہیں رہتا، باقی رہنے والی چیز صرف اعمال ہیں. کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ وقت بھی گزر جائے اور سوائے پچھتاوے کے ہمارے ہاتھ کچھ نہ آئے پھر ہم کہتے پھریں..

"یالیتنی کنت ترابا" (کاش! میں مٹی ہوتا یعنی کاش مجھے دوبارہ دنیا میں بھیجا جائے)

اور آواز قدرت آئے کہ اب وقت گزر چکا ہے..!!

Badshah Ka Hath Kat Do

Badshah Ka Hath Kat Do

Read Urdu stories, News update, urdu novels, urdu kahani, health, cars, beautytips, urdu poetry, urdu kahaniyan, urdu novels free download offline, romantic urdu novels pdf free download 2019, new urdu novels 2019 pdf download, famous urdu novels free download, 18 urdu novels pdf, urdu novels, free download maha malik, romantic urdu novels pdf free download 2020, romantic urdu novels pdf free download 2017, forced marriage urdu romantic novels, full romantic urdu novels, kitab dost, humsafar novel, urdu novels, free download maha malik, romantic urdu novels pdf free download 2020, urdu novels free download umera ahmed, 18 urdu novels pdf, romantic urdu novels pdf free download, urdu mystery novels pdf download, urdu novels blogspot, waba ke dino mein mohabbat pdf, mohabbat fateh alam novel pdf download, azmaish e ishq novel pdf download, umme maryam novels 2020, ishq amad o man novel pdf download, romantic urdu novels pdf free download 2018, n0vels pdf download, pdf urdu stories download, pdf drive urdu novels, m ilyas novels pdf free download, history books in urdu free download pdf, novel urdu books, hikmat books in urdu free download, urdu magazines pdf free download, best urdu books pdf free, electronic books in urdu free download, urdu novels books offline download, rohzin novel pdf free download, waba k dino main muhabbat, mann mayal novel pdf free download, seerat novel by hina huma nafees pdf download, and more.

Monday, 12 September 2022

ڪربلا

ڪربلا

 In this website download Urdu stories, Islamic stories any Islamic books best word books child stories funny books English books information of the world any bookshttps:

محمد بن قاسم

محمد بن قاسم

In this website download Urdu stories, Islamic stories any Islamic books best word books child stories funny books English books information of the world any books

محمد بن قاسم

مغل اعظم

 مغل اعظم

In this website download Urdu stories, Islamic stories any Islamic books best word books child stories funny books English books information of the world any books

مکمل مسلم تاریخ

    مکمل مسلم تاریخ

In this website download Urdu stories, Islamic stories any Islamic books best word books child stories funny books English books information of the world any booksمکمل مسلم تاریخ                                             

مکمل مسلم تاریخ

bughz-o-keena

Pages