urduhub

vu admission, virtual university admissions 2021,vu admission status vu assignment solution 2021 vu assignment format vu assistance vu assignment solution 2020 vu assignment solution fall 2021 vu daily vu assignment 2022 vu study solution past papers

Advertisement

Responsive Ads Here

My Blog List

Friday, 6 January 2023

کتابوں کا شمشان



  •  کتابوں کا شمشان

  • ۔۔۔۔۔۔۔
  • جب حکم شاہی مشتہر ہوا
  • کہ وہ تمام کتابیں جو خطرناک تعلیمات پھیلاتی ہیں،
  • وہ تمام کتابیں جلائی جائیں،
  • سرعام اور ہر جگہ،۔۔۔۔۔سلطنت کے طول و عرض میں
  • سو، شمشان گھاٹ کی جانب
  • کتابوں سے بھرے چھکڑوں میں جتے بیل ہانکے گئے
  • ایک بوڑھا شاعر،۔۔۔۔۔۔۔بہترین شعرا میں سے ایک
  • غصے سے کانپنے لگا
  • کہ جب اس نے جلائی گئی کتابوں کی فہرست پڑھی
  • اس کی کتاب اس فہرست میں شامل نہ تھی
  • طیش میں دوڑتا،
  • وہ اپنے کمرے میں، اپنی میز پر پہنچا
  • اور کانپتے ہاتھوں سے، جلدی جلدی،۔۔۔۔حاکموں کو خط لکھا
  • مجھے بھی جلاؤ،۔۔۔۔۔۔اس نے لکھا،۔۔۔۔۔۔جلاؤ مجھے
  • میرے ساتھ ایسا سلوک نہ کرو
  • مجھے فہرست سے خارج نہ کرو
  • کیا میں نے ہمیشہ اپنی کتابوں میں
  • سچ کا پرچار نہیں کیا؟
  • اور اب تم میرے ساتھ کازب کا سا،
  • منافق کا سا برتاؤ کرتے ہو،۔۔۔۔
  • میں تمہیں حکم دیتا ہوں

مجھے بھی جلاؤ،۔۔۔۔۔جلاؤ مجھے

Wednesday, 21 December 2022

متنازعہ ٹوئٹ کیس ؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

 


متنازعہ ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی سپیشل سینٹرل کورٹ میں متنازعہ ٹوئٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر جنرل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ ویری فیکیشن کا طریقہ کار بتایا،پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور سرکاری وکیل نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی ،اعظم سواتی کی جانب سے وکیل سہیل خان سواتی نے دلائل دیئے ، عدالت نے مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم 2 بار کیا،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے ۔

وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کی بطور چیئر مین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی

 


وزیر اعظم شہبازشریف نے سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو دوبارہ سے بطور چیئر مین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ 

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئر مین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا جائےگا ، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ،رپورٹ کے مطابق  وزیر اعظم آفس کی جانب سے 4نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، پہلے نوٹیفکیشن میں چیئر مین پی سی بی کی تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا، دوسرے میں 2019کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014کا کرکٹ بورڈ آئین بحال کیا جائے گااور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کیلئے فوراًایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ فاتح لیونل میسی ’اصل‘ ٹرافی کے ساتھ ارجنٹائن واپس کیوں نہ آ سکے؟

 قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے لیے تمام تر جدوجہد کی ایک وجہ اس کی ٹرافی اٹھانا تھا جس کا خواب یقیناً ,ہر فٹبالر دیکھتا ہے۔ اس کا طلائی رنگ دیکھ کر ہر ٹیم کی آنکھیں چمک اُٹھتی ہے۔

میراڈونا اور زیدان کی طرح اپنے دور کے, عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے قطر میں فائنل جیت کر یہ ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ارجنٹائن آمد پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ میسی کے ہاتھوں میں موجود ٹرافی نقلی ہے جس پر صرف سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔

دراصل 1970 میں برازیل کی ٹیم میکسیکو ,میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد 1930 میں ڈائزائن کردہ ٹرافی اپنے ساتھ گھر لے آئی تھی۔

یہ ٹرافی اس سے قبل لندن میں ایک نمائش کے دوران چوری ہو گئی تھی مگر پھر اسے ’پکلز‘ نامی ایک کتے نے اپنے مالک کے ہمراہ جنوبی لندن میں واک کے دوران ڈھونڈ نکالا تھا۔

پھر 1983 میں یہ ٹرافی ایک بار پھر چوری ہوئی جب اسے فاتح ٹیم برازیل کے دارالحکومت ریو دے جینیرو میں رکھا گیا تھا۔ یہ چوری شدہ ٹرافی پھر کبھی نہ مل پائی۔

1970 میں فیفا نے نئی ٹرافی کے لیے ایک مقابلہ کرایا جس میں 53 ڈیزائن بھیجے گئے۔ اطالوی سکلپٹر سلویو گازانیگا یہ ڈیزائن کا مقابلہ جیت گیا جس میں دو انسانوں نے کرۂ ارض کو ہوا میں بلند کر رکھا ہے۔

ڈیزائنر کا خیال تھا کہ دنیا ایک فٹبال کی طرح گول ہے اور انھوں نے اس سے متاثر ہو کر یہ ڈیزائن بنایا تھا۔

اس ٹرافی کو 1974 کے ورلڈ کپ میں متعارف کرایا گیا جس کی میزبانی مغربی جرمنی نے کی تھی۔

تو فیفا کی اس ٹرافی میں ایسا کیا خاص ہے؟

18 کیرات سونے کی بنی 15 انچ اونچی اس ٹرافی کا وزن چھ کلوگرام سے کچھ زیادہ ہے۔ ٹرافی کے نیچے ورلڈ کپ جیتنے والی 12 ٹیموں کے نام درج ہیں۔

میسی، ارجنٹائن، ٹرافی

،تصویر کا ذریعہREUTERS

میسی کو اصل ٹرافی کیوں نہ دی گئی؟

کھیلوں کی عالمی تاریخ میں اس ٹرافی کا اپنا منفرد مقام ہے۔ فیفا کے مطابق ٹرافی کو چھونے کی اجازت بہت ہی کم لوگوں کو دی جاتی ہے جن میں فاتحین اور ریاستی سربراہ شامل ہیں۔

یہ سنہری ٹرافی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو انعام میں ملتی ہے مگر درحقیقت یہ فیفا کے پاس ہی رہتی ہے۔

فیفا کے اصولوں کے مطابق اصل ٹرافی فیفا کے پاس رہتی ہے مگر فاتح ٹیم کو یہ عارضی طور پر دی جاتی ہے۔ اس کے بعد اصل ٹرافی فیفا واپس اپنے پاس رکھ لیتا ہے جبکہ فاتح ٹیم کو مستقل طور پر ٹورنامنٹ ایڈیشن ٹرافی دی جاتی ہے جسے بعض لوگ ’ریپلیکا‘ بھی کہتے ہیں۔

سال 2005 میں فیفا نے فیصلہ کیا کہ وہ اب فاتح ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دیں گے۔ پہلے انھیں اجازت ہوتی تھی کہ وہ اصل ٹرافی کو اپنی فیڈریشن کی ٹرافی کیبنٹ میں ظاہر کر کے اسے فیفا کو لوٹا سکتے ہیں مگر 2006 کے بعد سے فاتح ٹیموں کو صرف انعامات کی تقریب کے دوران اصل ٹرافی دی جاتی ہے اور پھر فیفا کے ملازمین اسے واپس لے لیتے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ فاتح ٹیم کو ہو بہو نقل دی جاتی ہے۔

فیفا کے مطابق فاتح ٹیم کو ملنے والی ٹرافی ,مکمل سونے کی نہیں بنی ہوتی بلکہ اس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے۔ اس پر ورلڈ کپ کا سال، میزبان ملک اور فاتح ٹیم کا نام درج ہوتا ہے۔

تین بار ورلڈ کپ جیتنے پر ٹرافی دینے کا اصول بھی تبدیل ہو چکا ہے، ورنہ 2014 کی فاتح ٹیم جرمنی یہ ٹرافی اپنے ساتھ واپس لے جا سکتی تھی۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں

ویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Instagram پوسٹ کا اختتام

عالمی چیمپیئن ارجنٹائن اور دیگر ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم

فیفا کے مطابق قطر میں فٹبال ورلڈ کپ ک,ی فاتح ٹیم ارجنٹائن کی فیڈریشن کو انعامی رقم کے طور پر چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم فرانس کو تین کروڑ ڈالر ملیں گے۔

یہ انعامی رقم فیفا کے پرائز فنڈ سے دیے جائیں گے جس کا 2022 میں کل حجم 44 کروڑ ڈالر ہے۔

جب فرانس نے 2018 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو فیفا کی جانب سے اس کی فیڈریشن کو تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیے گئے تھے۔ اس وقت فیفا کا پرائز فنڈ 40 کروڑ ڈالر تھا۔,

خیال ہے کہ اس انعامی رقم کے پورے پیسے کھلاڑیوں کو نہیں دیے جاتے مگر اس میں بڑا حصہ انھی کا ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق رواں سال ورلڈ کپ کھیلنے پر ہر ملک کی فیڈریشن کو کم از کم 90 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کی مد میں 15 لاکھ ڈالر دیے گئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کروشیا کو دو کروڑ 70 لاکھ جبکہ چوتھے نمبر پر مراکش کو دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ پانچویں سے آٹھویں نمبر کی ٹیموں کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر، نویں سے 16ویں نمبر کی ٹیموں کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر جبکہ 17ویں سے 32ویں نمبر کی ٹیموں کو 90 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔

Tuesday, 20 December 2022

قلعہ مامور

 قلعہ مامور, ترکی کا ایک قلعہ

یہ قلعہ سب سے پہلے رومی عیسائیوں نے بنایا. پھر چوتھی صدی عیسوی میں یہ قلعہ دوبارہ ایک آرمینیائی بادشاہ نے بنوایا. بعد میں بازنطینیوں اور صلیبیوں نے اس قلعہ کو مزید مضبوط کیا تاکہ وہ مسلمانوں کے خلاف اسے ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال کریں. سلطان علاؤ الدین کیقباد نے 1221 عیسوی میں اس قلعہ کو فتح کرلیا اور اس پرانے قلعہ کی جگہ ایک نیا قلعہ تعمیر کروایا. پھر جب منگولوں نے سلجوق سلطنت کا خاتمہ کیا تو یہ قلعہ کارامانیوں کے ہاتھ میں چلا گیا. پھر 1469 میں ترکی کی سلطنت عثمانیہ نے اسے فتح کرلیا اور پھر انہوں نے اس قلعہ کو مزید مضبوط کیا اور اس کا استعمال صلیبیوں کے خلاف جنگوں میں کیا. آخر تک یہ ان کے ہاتھ میں رہا.
یہ قلعہ آج بھی ترکی کے شہر انامور میں موجود ہے اور ہمیں سلجوق اور عثمانی دونوں عظیم اسلامی سلطنتوں کے زمانے کی یاد دلاتا ہے.
سلجوق ڈرامہ کا پھلا سین یھی سے شروع ھوا تھا






Pages