vu admission, virtual university admissions 2021,vu admission status vu assignment solution 2021 vu assignment format vu assistance vu assignment solution 2020 vu assignment solution fall 2021 vu daily vu assignment 2022 vu study solution past papers

Advertisement

Responsive Ads Here

My Blog List

Showing posts with label urdu short stories. Show all posts
Showing posts with label urdu short stories. Show all posts

Friday, 6 January 2023

کتابوں کا شمشان



  •  کتابوں کا شمشان

  • ۔۔۔۔۔۔۔
  • جب حکم شاہی مشتہر ہوا
  • کہ وہ تمام کتابیں جو خطرناک تعلیمات پھیلاتی ہیں،
  • وہ تمام کتابیں جلائی جائیں،
  • سرعام اور ہر جگہ،۔۔۔۔۔سلطنت کے طول و عرض میں
  • سو، شمشان گھاٹ کی جانب
  • کتابوں سے بھرے چھکڑوں میں جتے بیل ہانکے گئے
  • ایک بوڑھا شاعر،۔۔۔۔۔۔۔بہترین شعرا میں سے ایک
  • غصے سے کانپنے لگا
  • کہ جب اس نے جلائی گئی کتابوں کی فہرست پڑھی
  • اس کی کتاب اس فہرست میں شامل نہ تھی
  • طیش میں دوڑتا،
  • وہ اپنے کمرے میں، اپنی میز پر پہنچا
  • اور کانپتے ہاتھوں سے، جلدی جلدی،۔۔۔۔حاکموں کو خط لکھا
  • مجھے بھی جلاؤ،۔۔۔۔۔۔اس نے لکھا،۔۔۔۔۔۔جلاؤ مجھے
  • میرے ساتھ ایسا سلوک نہ کرو
  • مجھے فہرست سے خارج نہ کرو
  • کیا میں نے ہمیشہ اپنی کتابوں میں
  • سچ کا پرچار نہیں کیا؟
  • اور اب تم میرے ساتھ کازب کا سا،
  • منافق کا سا برتاؤ کرتے ہو،۔۔۔۔
  • میں تمہیں حکم دیتا ہوں

مجھے بھی جلاؤ،۔۔۔۔۔جلاؤ مجھے

Tuesday, 20 December 2022

قلعہ مامور

 قلعہ مامور, ترکی کا ایک قلعہ

یہ قلعہ سب سے پہلے رومی عیسائیوں نے بنایا. پھر چوتھی صدی عیسوی میں یہ قلعہ دوبارہ ایک آرمینیائی بادشاہ نے بنوایا. بعد میں بازنطینیوں اور صلیبیوں نے اس قلعہ کو مزید مضبوط کیا تاکہ وہ مسلمانوں کے خلاف اسے ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال کریں. سلطان علاؤ الدین کیقباد نے 1221 عیسوی میں اس قلعہ کو فتح کرلیا اور اس پرانے قلعہ کی جگہ ایک نیا قلعہ تعمیر کروایا. پھر جب منگولوں نے سلجوق سلطنت کا خاتمہ کیا تو یہ قلعہ کارامانیوں کے ہاتھ میں چلا گیا. پھر 1469 میں ترکی کی سلطنت عثمانیہ نے اسے فتح کرلیا اور پھر انہوں نے اس قلعہ کو مزید مضبوط کیا اور اس کا استعمال صلیبیوں کے خلاف جنگوں میں کیا. آخر تک یہ ان کے ہاتھ میں رہا.
یہ قلعہ آج بھی ترکی کے شہر انامور میں موجود ہے اور ہمیں سلجوق اور عثمانی دونوں عظیم اسلامی سلطنتوں کے زمانے کی یاد دلاتا ہے.
سلجوق ڈرامہ کا پھلا سین یھی سے شروع ھوا تھا






Saturday, 17 December 2022

کٹ پیس

 


کٹ پیس

ایک دوست نے بتایا کہ میں پڑھائی کے بعد لندن سے واپس آیا‘ سارا دن گھر پر پڑا رہتا تھا‘ ایک دن میری والدہ نے مجھ سے کہا‘دوڑ کر جاؤ اور ہمسایوں سے تھوڑا سا نمک مانگ کر لے آؤ میں نے حیرت سے ماں کی طرف دیکھا اور کہا ’’امی جی آپ کل ہی نمک لے کر آئی ہیں‘ وہ کہاں گیا اور دوسرا اللہ کا ہم پر بڑا احسان‘ بڑا کرم ہے‘ ہم ہمسایوں سے نمک کیوں مانگ رہے ہیں؟‘‘
میری ماں نے ہنس کر کہا ’’تم پہلے نمک لے کر آؤ میں تمہیں پھر بتائوں گی‘‘ میں برا سا منہ بنا کر چلا گیا‘ ہمارا ہمسایہ بہت غریب تھا‘ اس کا دروازہ تک ٹوٹا ہواتھا‘ میں نے اس کی کنڈی بجائی‘ خاتون خانہ باہر آئی‘ میں نے اسے سلام کیا اور بتایا‘ میں آپ کے ہمسائے خواجہ صاحب کا بیٹا ہوں‘ لندن سے آیا ہوں‘ میری والدہ کو تھوڑا سا نمک چاہیے‘ اگر ہو سکے تو آپ دے دیجیے‘ خاتون کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی‘ وہ اندر گئی‘چھوٹی سی کٹوری میں تھوڑا سا نمک ڈال کرلے آئی اور مسکرا کر بولی‘ بیٹا امی کو میرا سلام کہنا اور پھرکہنا ‘آپ کو اگر مزید بھی کسی چیز کی ضرورت ہو تو آپ منگوا لیجیے گا‘ میرے پاس آج فریش بھنڈیاں بھی ہیں۔
میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور نمک لے کر آ گیا‘ میں والدہ سے بہت ناراض تھا‘ مجھے نمک مانگتے ہوئے بڑی شرم آئی تھی‘ میری والدہ نے مجھے دیکھ کر قہقہہ لگایا اور میرے سر پر ہاتھ پھیر کر بولی ’’بیٹا یہ لوگ غریب ہیں‘ یہ روز مجھ سے کھانے کی کوئی نہ کوئی چیز مانگتے ہیں‘ ان کے بچے شروع شروع میں جب ہماری بیل بجاتے تھے تو مجھے ان کی آنکھوں میں شرمندگی اور بے عزتی محسوس ہوتی تھی‘ میں نے انھیں شرمندگی سے نکالنے کے لیے یہ طریقہ ایجاد کیا ہے‘ میں ہر دوسرے دن ان سے کوئی نہ کوئی چیز مانگتی رہتی ہوں‘ کبھی نمک مانگ لیتی ہوں‘ کبھی مرچ کے لیے کسی کو بھجوا دیتی ہوں اور کبھی دوپٹہ ‘ چادر یا بالٹی مانگ لیتی ہوں۔
میرے مانگنے کی وجہ سے یہ کمفرٹیبل ہو جاتے ہیں اور ان کو جوبھی چیز چاہیے ہوتی ہے یہ ہم سے بے دھڑک لے لیتے ہیں‘‘ یہ سن کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے‘ میں نے اپنی ماں کا ہاتھ تھاما اور دیر تک چومتا رہا‘ میری ماں نے اس کے بعد مجھے زندگی کا شان دارترین سبق دیا‘ انھوں نے فرمایا ’’بیٹا اپنے غریب ہمسایوں‘ رشتے داروں اور دوستوں سے چھوٹی چھوٹی چیزیں مانگتے رہا کرو‘ اس سے ان کی انا کی بھی تگڑی رہتی ہے اور ہمارابھی ان سے تعلق قائم رہتا ہے‘‘ میں نے ایک بار پھر اپنی ماںکا ہاتھ چوم لیا‘ میری والدہ نے شام کو میرے ذریعے اس ہمسائے کے گھر سالن بھی بھجوا دیا‘ میں گوشت کا ڈونگا لے کر گیا اور ان سے تھوڑی سی بھنڈیاں مانگ کر لے آیا‘ اس رات مجھے طویل عرصے بعد لمبی اور پرسکون نیند آئی۔
یہ کیا شان دار واقعہ اور بے مثال سبق ہے‘ میں نے جب یہ سنا تو میرے سامنے بھی درجنوں واقعات کھل گئے‘ میرے والد بھی اپنے دوستوں سے تمباکو اور حقے کے لیے گڑ منگوایا کرتے تھے‘ یہ سلسلہ اس وقت بھی جاری رہا جب ان کا حقہ عملاً بند ہو چکا تھا‘ ہمارے گھرمیں دس پندرہ کلو تمباکو ہروقت رہتا تھا مگر وہ اس کے باوجود مزید منگواتے رہتے تھے‘ میں نے ایک دن ان سے اس عجیب وغریب شوق کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے ہنس کر جواب دیا‘ میرے دوست بوڑھے ہو چکے ہیں۔
یہ اکیلے بھی ہیں اور یہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے بھی رہ گئے ہیں‘ مجھے تمباکو پہنچانا ان کی زندگی کی واحد ایکٹویٹی ہے‘ میں انھیں فون کر کے فرمائش کرتا ہوں تو یہ خوش ہو جاتے ہیں‘ یہ اس بہانے اسلام آباد آتے ہیں‘ میں انھیں ڈاکٹروں کو دکھا دیتا ہوں‘ دو تین دن ان کی خدمت کرتا ہوں‘ واپسی پر انھیں جوتے اور کپڑے بھی لے کر دیتا ہوں اور ہم ایک دو دن ہنس کھیل بھی لیتے ہیں‘ مجھے اس وقت والد کی منطق سمجھ نہیں آتی تھی لیکن جب میں نے نمک کا واقعہ سنا تو مجھے والد‘ تمباکو اور ان کے سارے پینڈو دوست یاد آ گئے اور پھر میں دیر تک سوچتا رہا ہماری بزرگ نسل کتنی شان دار اور وسیع القلب تھی‘یہ کس طرح لوگوں کو اپنے ساتھ جوڑ کررکھتی تھی جب کہ ہم تقسیم درتقسیم نسل ہیں‘ ہمارا اپنی ذات کے ساتھ بھی تعلق ٹوٹ چکا ہے‘ لاہور میں میرے ایک دوست رہتے تھے‘ اللہ تعالیٰ انھیں جوار رحمت میں جگہ دے۔
میں جب بھی ان سے ملنے جاتا تھا‘ وہ کسی نہ کسی ریستوران میں دعوت کرتے تھے‘ دس پندرہ بیس لوگوں کو انوائٹ کرتے تھے اور آخر میں بل ہمیشہ اپنے کسی نہ کسی غریب دوست سے دلاتے تھے‘ مجھے ان کی یہ حرکت بہت بری لگتی تھی‘ میں سوچتا تھا‘ یہ کیا چول حرکت ہے؟ وہ بے چارہ ہمارے سامنے موٹر سائیکل یا رکشے پر آیا اور شاہ صاحب نے اسے دس پندرہ ہزار روپے کابل ٹھونک دیا‘ اللہ تعالیٰ نے انھیں انتہائی خوش حال بنا رکھا ہے‘ انھیں کم از کم یہ چول نہیں مارنی چاہیے‘ میں کئی برس تک شاہ صاحب کی اس حرکت پر کڑھتا رہا لیکن پھر ایک دن شاہ صاحب پکڑے گئے۔
میں واش روم میں تھا‘ شاہ صاحب بھی اپنے غریب دوست کو پکڑ کر واش روم میں لے گئے‘ وہ دونوں نہیں جانتے تھے میں اندر ان کی گفتگو سن رہا ہوں‘ شاہ صاحب نے اپنے غریب دوست کی ٹھوڑی کو ہاتھ لگایا اور اس سے کہا ’’یار حماد باہر میرے دوست ہیں‘ یہ مجھے بل نہیں دینے دیں گے‘ تم یہ پیسے رکھو اور جب ویٹر بل لائے تو تم بل پکڑ کر زبردستی ادا کر دینا‘ اگر میرے دوست ضد کریں گے تو میں ان سے کہوں گا یہ دعوت حماد کی طرف سے تھی لہٰذا بل یہی دے گا‘ پلیز میرا پردہ رکھنا‘‘ حماد نے آہستہ آواز میں سرگوشی کی‘ شاہ جی آپ پیسے رہنے دیں‘ بل میں دے دوں گا‘ شاہ صاحب نے دوبارہ اس کی ٹھوڑی کو ہاتھ لگایا اور منت کے لہجے میں کہا’’ حماد پلیز تم یہ رقم ادھار سمجھ کر رکھ لو لیکن بل اسی سے ادا کرو اور اس کے ساتھ ہی رقم اس کی جیب میں ڈال دی‘‘ وہ دونوں واش روم سے نکل گئے تو میں بھی آنکھیں صاف کرتا ہوا باہر آ گیا۔
دعوت کے آخر میں جب بل آیا تو سب نے اونچی آواز میں کہنا شروع کر دیا ’’میں دوں گا‘ میں دوں گا‘‘ لیکن شاہ صاحب نے حسب عادت اونچی آواز میں کہا ’’یہ بل حماد دے گا‘ یہ چوہدری صاحب سے ملنا چاہتا تھا لہٰذا اسے اب اس ملاقات کی قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی‘‘ اور ساتھ ہی حماد نے بل پکڑ لیا‘ میں نے یہ واقعہ بعد ازاں بے شمارلوگوں کو سنایا اور ہر بار ان سے درخواست کی آپ جب بھی اپنے پرانے اور بچپن کے دوستوں سے ملیں‘ شان دار کھانا منگوائیں اور جب بل کی باری آئے تو بل اٹھا کر اپنے سب سے غریب دوست کے حوالے کر دیں اور ساتھ ہی میز کے نیچے سے اسے رقم پکڑا دیں‘ اس سے اس کا بھرم بھی رہ جائے گا‘ دوستوں میں اس کی عزت بھی بڑھ جائے گی اور آپ کا اس کے ساتھ تعلق بھی گہرا ہو جائے گا۔
یہ واقعات سن سن کر میرے چند جاننے والوں نے ’’دوستوں سے مانگتے رہو‘‘ کے نام سے ایک چھوٹا سا گروپ بنا لیا ہے‘ اس گروپ کے لوگ اپنے غریب رشتے داروں اور دوستوں سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں‘ یہ کسی سے گنے منگوا لیتے ہیں‘ کسی سے گڑ‘ کسی سے مکھن‘ کسی سے پنیر‘ کسی سے دیسی انڈے‘ کسی سے ساگ اور کسی سے آٹا‘ یہ حرکت بظاہر بڑی گھٹیا محسوس ہوتی ہے لیکن آپ یقین کریں ان کی اس گھٹیا حرکت سے ان کے اپنے پرانے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ تعلقات بہت آئیڈیل ہیں‘یہ لوگ دوستوں سے دال‘ ساگ اور گڑ مانگتے ہیں اور دوست جواب میں ان سے دوائیاں‘ بچوں کی فیسیں اور بیٹیوں کا جہیز مانگ لیتے ہیں اور یہ لوگ دوستوں کو مہینے دو مہینے بعد کپڑے‘ جوتے‘ سویٹر اور رضائیاں بھی بھجواتے رہتے ہیں۔
آپ خود سوچیے یہ لوگ اگر ان سے گڑ نہیں مانگیں گے تو یہ غریب دوست ان سے اپنی تکلیف اور ضرورت کا ذکر کیسے کریں گے اور یہ اگران سے بھی اپنی ضرورت بیان نہیں کریں گے تو پھر یہ کس کے پاس جائیں گے؟ کیا انسان کو تکلیف میں دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ نہیں کرنا چاہیے؟ دوسری چیز آپ لوگ اپنے ہمسایوں سے بھی کچھ نہ کچھ مانگتے رہا کریں‘ اس سے آپ کے تعلقات دیواروں تک محدود نہیں رہیں گے‘ یہ صحن اور ڈرائنگ روم تک چلے جائیں گے لیکن اس کے لیے ایک بات کا خاص خیال رکھیں‘ بزرگوں کی پرانی روایت تھی‘ ہماری دادیاں اور نانیاں دوسروں کا برتن خالی واپس نہیں بھجواتی تھیں اگر ایک گھر سے سالن آتا تھا تو واپسی پر اس برتن میں حلوہ یا میوہ جاتا تھا۔
آپ بھی ہمسایوں سے مانگیں اور واپسی پر اس برتن میں زیادہ بڑی اور شان دار چیزیں بھجوائیں‘ اس سے آپ کے تعلقات میں بھی اضافہ ہو گا اور اجنبیت کی دیواریں بھی گرجائیں گی اور آخری بات آپ کو جب بھی کوئی شخص کھانے کی چیز بھجوائے تو لوگوں کے درمیان اس کی جی بھر کر تعریف کریں‘ یہ یاد رکھیں ہم انسانوں کی فطرت ہے ہم ہمیشہ دوسروں سے کھانے کی چیز کی تعریف چاہتے ہیں‘ آپ ذرا یاد کریں لوگوں نے جب بھی آپ کے کھانے کی تعریف کی تھی تو آپ کو کیسا لگا تھا؟
آپ کو اگر اچھا لگا تھا تو آپ بھی یہ کر کے دیکھیں دوسروں کو بھی بہت اچھے لگے گا اور یہ بھی یاد رکھیں ہم سماجی جانور ہیں‘ ہم دوسروں سے کٹ کر نہیں رہ سکتے‘ ہماری ساری خوشیاں دوسروں کے دلوں سے نکلتی ہیں لہٰذا لوگوں سے رابطے میں رہا کریں‘ خوش رہیں گے ورنہ اپنی ہی ذات میں قیدتنہائی کا شکار ہو کر گھٹ گھٹ کر فوت ہو جائیں گے۔
الله کریم هم سب کے لیے عمل کرنا اسان فرماے
آمین
سلامت رہیں، خوش رہیں ،خوشیا ں بانٹیں
جزاکم الله خیرا کثیرا فی الدارین

ایک شخص جسے لوگ ٹڈا کہتے تھے‘



 ایک شخص جسے لوگ ٹڈا کہتے تھے‘ اپنی بیوی کو لیکر اپنے مقامی گاﺅں سے نکل کر دوسرے گاﺅں میں سیٹل ہوگیا۔ فیصلہ کیا اس نئے گاﺅں میں نئی شناخت پیدا کروں گا اب لوگ مجھے ٹڈا نہیں پیر صاحب کہے گے۔ بیگم نے پوچھا وہ کیسے ؟ جواب دیا اس گاﺅں کے چوہدری کی بہن کے پاس ایک قیمتی ہار ہے بس تم وہ ہار کسی طرح چراکر لے آﺅ‘ پھر دیکھتی جاﺅ‘بیگم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہار کمال مہارت سے چرایا اور لاکر ٹڈے کو دے دیا‘دوسری جانب گاﺅں میں ہنگامہ ہوگیا ہار کی چوری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی‘ٹڈے نے اپنی بیوی کو کہا جاﺅ جاکر چوہدری کی بہن کو بتا آﺅ کہ میرا خاوند بہت بڑا بزرگ ہے ‘لوگوں کی گمشدہچیزیں برآمد کرتا ہے۔اس بات پر چوہدری اپنے گھرانے اور گاﺅں والوں کو ساتھ لیکر ٹڈے کے ہاں حاضر ہوگیا اور پیر صاحب سے کہا جی بتائیے ہمارا ہار کہاں ہوسکتا ہے۔ ٹڈے نے راتوں رات ہار چوہدری کے گھر کی چھت پر پھینک دیا تھا‘ بتایا آپ کا ہار کسی نوکرانی نے چرایا تھا جس نے بعد میں خوفزدہ ہوکر آپ کی چھت پر پھینک دیا‘جاکر اٹھا لووہاں سے۔ ہار ملنے کے بعد اس ابتدائی کرامت پر سارا گاﺅں پیر صاحب کا مرید ہوگیامگر چوہدری جو اندھوں میں کانا راجہ تھا اسے پیر صاحب کھٹکنے لگا‘ گاﺅں والوں کو سمجھایا کہ یہ شخص مجھے فراڈ معلوم ہوتا ہے مگر گاوں والے انکار کرتے رہے‘ چوہدری نے پیر صاحب کو ایک اور آزمائش میں ڈالا مگر خوش قسمتی سے وہ اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوگیا‘لوگوں نے چوہدری کو سمجھایا کہ اب بس کرو بزرگوں پر شک نہیں کیا جاتا‘ چوہدری پریشان ہوگیا اور عہد کرلیا جو بھی ہو میں اس پیر کا بھانڈا پھوڑ کے ہی چھوڑں گا‘آخر ایک دن چوہدری نے اعلان کیا کل کھلے میدان تمام گاوں کے لوگ اکٹھے ہونگے اگر پیر صاحب نے بتا دیا کہ میرے ہاتھ میں کیا ہےتو میں سب کے سامنے اس کے ہاتھ پر بیت ہوجاونگا‘سب لوگ پیر سمیت میدان میں پہنچ گئے چوہدری گھر سے نکلا تو سوچتا رہا ہاتھ میں کیا پکڑا جائے؟ اچانک اس کی نظر ایک ٹڈے پر پڑ گئی اس نے پکڑنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو وہ پھدک گیا ، پھر ہاتھ بڑھایا پھر پھدک گیا ، تیسری دفعہ میں پکڑا گیا۔چوہدری مجمعے میں پہنچا اور سوال کیابتاﺅ‘ میری مٹی میں بند ہے کیا‘اس سے پہلے کہ پیر صاحب جواب دیتا کہ” ناز پان مسالہ“ایک گہری سوچ میں پڑ گیا‘ اسے اپنی شامت نظر آئی‘ دو بار تو جیسے تیسے بچ گیا تھا مگر اس بار بچنا ناممکن تھا لہٰذا مایوسی میں آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور اپنے آپ کو کوستے ہوئے کہا‘ہائے رے ٹڈے پہلی چھلانگ میں تو بچ گیا تھا‘ دوسری چھلانگ میں بھی بچ گیا مگر اب تیسری دفعہ تم گرفت میں آگئے۔یہ سنتے ہی چوہدری ٹڈا المعروف پیر صاحب کے پاﺅں سے لپٹ گیا دھاڑے مار مار کر معافیاں مانگیں‘ کہا کوئی مانے نہ مانے میں مانتا ہوں کہ تم پیر ہو مرشد ہو

Tuesday, 29 November 2022

کھانے میں کیا پسند ہے


May be an image of one or more people

 بیوی کے ساتھ رہتے ہوئے ابھی ایک سال ہونے والا ہے

لیکن اس کی ہر پسند نا پسند کو بخوبی جانتا ہوں
مجھے اپنی بیوی سے اتنی محبت ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں یہ جان چکا ہوں کہ
کپڑے کیسے پسند ہیں
کھانے میں کیا پسند ہے
رنگ کون سا پسند ہے
لوشن ,کریم, پاؤڈر, لپ اسٹک کون سی برانڈ کی پسند ہے سب کچھ پتہ ہے
کس بات سے وہ ناراض ہوتی ہے
اور کس بات سے خوش ہوتی ہے میں اچھی طرح جانتا ہوں
ہر مہینے میں تنخواہ کا ایک حصہ میری بیوی کی شاپنگ میں گزر جاتا ہے
ہر مہینے میں ایک نیا سوٹ ایک عدد چپل کا جوڑا
اور میک اپ کا سامان
پاس دور کے کہیں کے بھی رشتہ دار ہوں یا اس کی سہیلیوں کے کسی رشتہ دار کی منگنی سالگرہ یا شادی ہو تو میری بیوی کو اس کے لئے نیا سوٹ بمع مکمل سامان چاہئے
اسے میری پوزیشن یا مجبوری سے کوئی سروکار نہیں بس اس کی ہر خواہش کو پورا کرنا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری ماں کو کشمیری مکئی کے بھنے ہوئے دانے, پاپ کارن بہت پسند ہیں
لیکن مجھے کبھی کہتی نہیں کہ شائد میرے پاس پیسے ہوں یا نہ ہوں
ماں نے کبھی مجھ سے کسی چیز کی طلب نہیں کی کبھی سوٹ چپل یا کوئی ضرورت کی چیز نہیں مانگی کہ گزارا ہو جاتا ہے تو کیوں مجھے تنگ کرے معلوم نہیں میری گنجائش ہے یا نہیں
جس ماں نے مجھے پیدا کیا مجھے پالا پوسا
جس ماں کے ساتھ میں نے پچیس سال گزارے مجھے اپنی ماں کی کسی پسند نہ پسند کا علم نہیں
میری ماں کو کھانے پینے میں پہننے میں کیا پسند ہے مجھے بلکل بھی نہیں معلوم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیوی کے ساتھ رہتے ہوئے ایک سال میں سب کچھ جان گیا
لیکن ماں کے ساتھ رہتے ہوئے پچیس سال ہو گئے لیکن ماں کی کسی خواہش کا علم نہیں

Pages