vu admission, virtual university admissions 2021,vu admission status vu assignment solution 2021 vu assignment format vu assistance vu assignment solution 2020 vu assignment solution fall 2021 vu daily vu assignment 2022 vu study solution past papers

Advertisement

Responsive Ads Here

My Blog List

Tuesday, 29 November 2022

کھانے میں کیا پسند ہے


May be an image of one or more people

 بیوی کے ساتھ رہتے ہوئے ابھی ایک سال ہونے والا ہے

لیکن اس کی ہر پسند نا پسند کو بخوبی جانتا ہوں
مجھے اپنی بیوی سے اتنی محبت ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں یہ جان چکا ہوں کہ
کپڑے کیسے پسند ہیں
کھانے میں کیا پسند ہے
رنگ کون سا پسند ہے
لوشن ,کریم, پاؤڈر, لپ اسٹک کون سی برانڈ کی پسند ہے سب کچھ پتہ ہے
کس بات سے وہ ناراض ہوتی ہے
اور کس بات سے خوش ہوتی ہے میں اچھی طرح جانتا ہوں
ہر مہینے میں تنخواہ کا ایک حصہ میری بیوی کی شاپنگ میں گزر جاتا ہے
ہر مہینے میں ایک نیا سوٹ ایک عدد چپل کا جوڑا
اور میک اپ کا سامان
پاس دور کے کہیں کے بھی رشتہ دار ہوں یا اس کی سہیلیوں کے کسی رشتہ دار کی منگنی سالگرہ یا شادی ہو تو میری بیوی کو اس کے لئے نیا سوٹ بمع مکمل سامان چاہئے
اسے میری پوزیشن یا مجبوری سے کوئی سروکار نہیں بس اس کی ہر خواہش کو پورا کرنا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری ماں کو کشمیری مکئی کے بھنے ہوئے دانے, پاپ کارن بہت پسند ہیں
لیکن مجھے کبھی کہتی نہیں کہ شائد میرے پاس پیسے ہوں یا نہ ہوں
ماں نے کبھی مجھ سے کسی چیز کی طلب نہیں کی کبھی سوٹ چپل یا کوئی ضرورت کی چیز نہیں مانگی کہ گزارا ہو جاتا ہے تو کیوں مجھے تنگ کرے معلوم نہیں میری گنجائش ہے یا نہیں
جس ماں نے مجھے پیدا کیا مجھے پالا پوسا
جس ماں کے ساتھ میں نے پچیس سال گزارے مجھے اپنی ماں کی کسی پسند نہ پسند کا علم نہیں
میری ماں کو کھانے پینے میں پہننے میں کیا پسند ہے مجھے بلکل بھی نہیں معلوم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیوی کے ساتھ رہتے ہوئے ایک سال میں سب کچھ جان گیا
لیکن ماں کے ساتھ رہتے ہوئے پچیس سال ہو گئے لیکن ماں کی کسی خواہش کا علم نہیں

No comments:

Post a Comment

Pages