وزیر اعظم شہبازشریف نے سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو دوبارہ سے بطور چیئر مین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئر مین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا جائےگا ، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ،رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے 4نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، پہلے نوٹیفکیشن میں چیئر مین پی سی بی کی تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا، دوسرے میں 2019کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014کا کرکٹ بورڈ آئین بحال کیا جائے گااور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کیلئے فوراًایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment