پیمرا نے عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی عائد کر دی
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملکی میڈیا پر سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کو لائیو نشر کرنے پر, پابندی عائد کر دی ہے۔
پیمرا کی جانب سے سنیچر کی شب رات گئے ایک تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کیا۔,
پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان امن و عامہ خراب کر رہے ہی,ں۔
پیمرا نے 2002, کے آرڈیننس کے سیکشن ,27 ,کے تحت عمران خان کی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے سنیچر کی رات کو اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران اپنی جماعت کے رہنما شہباز گل پر مبینہ طور پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دارالحکومت کی پولیس اور مجسٹریٹ کو دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے, خلاف کیس کریں گے۔
پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی اشتعال انگیز تقاریر میں ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر کے نفرت پھیلا رہے ہیں۔,
کہا گیا ہے کہ اس قسم کی تقاریر آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔,
پیمرا نے عمران خان کی سنیچر کی رات کی جانے والی تقریر کی چند لائنیں بھی بطور مثال لکھیں جہاں وہ پولیس حکام اور مجسٹریٹ کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ ان کے خلاف کیس کریں گے,
No comments:
Post a Comment