*کبھی کبھی اداکاری کیجیے۔*
*1۔* جب آپ کو لگے کہ کوئی دل سے مشورہ دے رہا ہے۔ لیکن آپ اس مشورے سے متفق نہ ہوں تو اسے مسکراہٹ سے کہیں کہ "بہت شکریہ آپ نے بہت ہی بہترین مشورہ دیا ہے۔"
*2۔* جب آپ کی والدہ یا بیوی آپ کے لیے کوئی اسپیشل کھانا بنائے لیکن آپ کو اتنی بھوک نہ ہو یا پھر آپ کو وہ بد مزہ لگ رہا ہو، لیکن پھر بھی کہیں "آج تو کھانے کا مزہ آگیا۔"
کھانا کھاتے ہوئے کچھ اداکاری کیجئے کہ جیسے کھانا بہت ہی لذیز ہے۔
*3۔* جب کوئی بچہ اپنی پرفارمنس یا رزلٹ دکھائے، اور آپ کو محسوس ہو کہ یہ مارکس اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ کہیں "واہ آپ نے تو کمال کر دیا ہے۔ اس پر تو آپ کو انعام ملنا چاہیے۔"
*4۔* جب کوئی مایوسی کا شکار ہو اور اپنی زندگی کے مسائل بتا رہا ہو تو اس کو اتنی توجہ اور غور سے سنیے جیسے آپ دنیا کا بہت بڑا راز جان رہے ہیں۔
*5۔* جب کوئی فیملی ممبر یا دوست، رشتہ دار کچھ روز پریشان اور اکیلا اکیلا نظر آئے تو اس کے پاس کوئی تحفہ لے جائیں اور کہیں "یہ تحفہ سپیشل آپ کے لئے لے کر آیا ہوں۔" اور پھر کچھ وقت مکمل فوکس ہو کر اس کے ساتھ گزاریے۔
*6۔* اگر کوئی شخص بار بار ناکام ہو چکا ہو تو کبھی اس کی چھوٹی سی کامیابیوں پر کچھ زیادہ ہی مبارکباد دیجئے۔ اس کی بے جا تعریفیں کیجیے۔ ایسے شو کریں جیسے آپ خود کامیاب ہوئے ہیں۔
ایسے جملوں اور اداکاری کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ آپ چاہ کر بھی اس کی طاقت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
یا اللہ ہم سب کو اس پر عمل کی توفیق عطا فرما ۔ آمین
No comments:
Post a Comment