vu admission, virtual university admissions 2021,vu admission status vu assignment solution 2021 vu assignment format vu assistance vu assignment solution 2020 vu assignment solution fall 2021 vu daily vu assignment 2022 vu study solution past papers

Advertisement

Responsive Ads Here

My Blog List

Wednesday 28 September 2022

اینڈرائیڈ موبائِل اور کیمرہ دوستو آپ میں سے تقریباً سبھ

 



 اینڈرائیڈ موبائِل اور کیمرہ 

دوستو آپ میں سے تقریباً سبھی کے پاس انڈرائیڈ فون ہونگے۔کچھ دوستوں کے پاس جدید اور مہنگے سمارٹ فون ہونگے اور کچھ کے پاس میرے موبائل جیسے پرانے اور سستے ماڈل ہونگے۔آپ سب ہی لوگ سمارٹ فون کے کیمرہ فنکشن سے واقف ہونگے ہی زیادہ تر لوگ کیمرہ کے دوتین فنکشنز جانتے ہیں جیسے اگلے اور پچھلے کیمرے سے تصاویر بنانا یا ویڈیوز بنانا

لیکن انڈرائید فون کے کیمرے سے کئی دوسرے زبردست اور مفید کام بھی لیئے جاتے ہیں۔جن میں سے پانچ کا ذکر یہاں کررہا ہوں۔ آپ انہیں پلے سٹور سے با آسانی اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کرسکتے ہیں۔

❶ ۔ Google Translator

 اس سافٹ وئیر سے تو سبھی لوگ واقف ہونگے۔ آپ اسے انسٹال کریں۔ زبان کی سیٹنگ کریں۔ اسکے اندر کیمرہ کے نشان کو کلک کریں۔۔ پھر اس کیمرہ کو گھر میں کہین بھی لکھی ہوئ انگریزی یا اردو پر لے جائیں وہ آپکو اردو یا انگلش میں ترجمہ کرکے دکھا دے گا۔

❷ ۔ PhotoMath 

اسے انسٹال کریں ، اسکے اندر جاکر کیمرہ آن کریں۔۔ کاغذ پر پن سے ریاضی کا کوئ بھی مشکل یا آسان سوال لکھیں۔۔ کیمرہ اس لائین کے اوپر لے جائیں یہ اسے فوکس اور سکین کرکے آپ کو سیکنڈوں میں جواب دکھا دے گا۔

❸ ۔ IP Webcam

اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو خفیہ یا سیکورٹی کیمرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔اگرچہ میں نے اسے خود یوز نہیں کیا لیکن اسکی ڈسکرپشن دیکھی ہے۔ اس ایپ کو اوپن کریں اسکے اندر سے ایپ کا آئ پی ایڈریس نوٹ کریں۔۔ اس آئ پی ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر یا دوسرے موبائل کے براؤزرز میں ڈالیں ۔۔اب جو مناظر اپ کا پہلا کیمرہ دکھائے گا وہی آپ کا ڈسک ٹاپ یا دوسرا موبائل دکھائے گا۔

❹ ۔ CrookCatcher - Anti Theft

یہ سب سے زبردست ایپ ہے۔ اگر آپ کا موبائل کہیں گم یا چوری ہوجائے اور چور جب اسے یوز کرنے کے لیئے موبائل کا سیکورٹی پن یا پیٹرن غلط لگائے گا تو یہ سافٹ وئیر اپنا کام شروع کردے گا،، یہ موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اس چور کی تصویر بنالے گا۔۔ پھر اس تصویر اور لوکیشن کو آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گا

❺ ۔CamScanner - Phone PDF Creator

 اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی لائیبریری میں موجود کسی بھی چھوٹی یا بڑی کتاب کو منٹوں میں پی ڈی ایف فارمٹ میں تبدیل کرسکتے ہو۔۔ اس ایپ کی مدد سے کیمرہ آن کریں۔۔ جس پیج کو کنورٹ کرنا ہے اسے فوکس کرکے تصویر لیں اور کنورٹ کریں۔


No comments:

Post a Comment

Pages